اسلام آباد / کراچی / لاہور: ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
بالاکوٹ میں تاجر برادری نے بجلی بلز میں اضافہ مسترد کر دیا اور انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ بجلی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔
حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر کے تمام چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں مکمل بند رہے۔ تاجروں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مانسہرہ میں انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔