مکہ معظمہ: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حرم مکہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ نے اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جو خوب وائرل ہورہی ہیں۔
راکھی ساونت نے عمرہ جانے کی خبر تین روز قبل بریک کی تھی اور اس مقدس سفر میں ان کےبھائی واحد علی خان اور بھابھی شائستہ علی خان بھی ہمراہ ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے سب سے پہلے مدینہ منورہ سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی جس میں وہ عقیدت اور احترام کے ساتھ مسجد نبوی کے مختلف دروازوں سے لپٹ رہی تھیں۔
ایک اور ویڈیو میں اداکارہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کررہی تھیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ وہ عمرہ کرچکی ہیں۔