اہم خبریں شوبز

بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں اضافے پر فنکار بھی برس پڑے

کراچی: ملک میں آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کا ردِعمل سامنے آگیا۔

جہاں ملک بھر میں بجلی کی اضافی قیمتوں اور دُگنے بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں وہیں اداکاروں کی جانب سے بھی اس کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان ہونے والے ایک شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں اپیل کی ہے کہ صاحبِ استطاعت لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ملازمین کی معمول سے زیادہ مدد کریں انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی رقم دیں۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *