گوئژو: ایک چینی شہری پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھی زندہ رہنے پر خود کو انتہائی خوش قسمت انسان سمجھ رہا ہے۔
کسی شخص کے اپنی زندگی کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات تقریباً 15,300 میں سے 1 ہوتے ہیں۔ لیکن دو بار آسمانی بجلی گرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بجلی کبھی بھی ایک ہی جگہ پر دو بار نہیں گرتی لیکن وہ کہتے ہیں نہ کبھی کبھی ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں بالکل اسی طرح چین میں ایک شہری پر 5 منٹ سے بھی کم وقت میں 2 بار آسمانی بجلی گر گئی۔